پاکستان مسلم لیگ ن امارات نے دبئی میں 24 واں ’’یوم تکبیر‘‘جوش و جذبہ سے منایا

28 مئی 1998 کو پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹم بردار ملک بنا

ایٹمی پروگرام ذ وا لفقار علی بھٹو نے شروع کیا جبکہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے

’’یوم تکبیر‘‘کا انعقاد پی ایم ایل این امارات، منارٹی ونگ، وومن ونگ اورپی ایم ایل این دبئی یونٹ نے کیا

امارات بھر سے پی ایم ایل این کے عہدیداروں، کارکنوں، رہنماؤں اورعوام الناس نے تقریب میں شرکت کی

تقریب میں بیرسٹرامجد ملک، ایم این اے نور الحسن تنویرکے ویڈیو میسج دکھائے گئے اور محمد اسحاق ڈارکا پیغام پڑھ کر سنایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام دبئی میں 24 واں "یوم تکبیر”جوش و جذبہ سے منایا گیا جس کا اہتمام پی ایم ایل این امارات، منارٹی ونگ، وومن ونگ اورپی ایم ایل این دبئی یونٹ نے کیا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر، پی ایم ایل این منارٹی ونگ کے صدر جان قادراور پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب ن کے دیگر عہدیداروں، کارکنوں اور رہنماؤں راجہ محمد جمیل بنگیال، عبدالمجید مغل، غلام محی الدین، عامر سہیل گھمن، وقاص گھمن، محمّد شہزاد بٹ، حاجی محمّد نواز، اکرم شہزاد، زاہد خان، عتیق احمد، غلام عباس بھتی، محبوب احمد، راجہ ظہیر سملالوی، کرسٹینا، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، ساجد حسین، رانا محمد معظم، کاشف ندیم، راجہ خالد محمود، رانا محمّد یوسف، رانا فیصل، حاجی محمّد یونس اور دیگر بےشمار لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب ہذا کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصّہ میں متحدہ عرب امارات کے سابق صدرشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی، تقریب کے دوسرے حصّہ میں یوم تکبیرکی 24 ویں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جسے شرکا تقریب نے احترام سے کھڑے ہو کر سنا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ28 مئی 1998 پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب پاکستان اوپر تلے 5 ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا، اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کا جرات مندانہ فیصلہ کیا تھا جس سے پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا اور پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹم بردار ملک بن گیا۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام ذ وا لفقار علی بھٹو نے شروع کیا جبکہ اس کی تکمیل کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کے لیے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے لہٰذا ہم ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہم امارات سے یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے صدر محمّد اسحاق ڈارکا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ، جنرل سیکرٹری چودھری نور الحسن تنویرایم این اے اور چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے ویڈیو پیغامات دکھائے گئے۔

Comments (0)
Add Comment