شارجہ میں "النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کا افتتاح

پاکستانی کھانے ذائقہ اور معیار کے اعتبار سے لاجواب ہیں، قونصل جنرل

ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے کرم فرماؤں کے اعتماد کو برقرار رکھ سکیں، سہیل خاور، حاجی محمد یٰسین

’’النواب ریسٹورنٹ‘‘ امارات کے پاکستانی ریسٹورنٹس میں ایک خوبصورت اضافہ ہے عوامی رائے

دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ میں قائم "النواب ریسٹورنٹ” کی پہلی برانچ کی کامیابی کے بعد دوسری برانچ کا افتتاح بھی شارجہ میں کر دیا گیا ہے۔ "النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کے افتتاح کے موقع پر امارات بھر سے ہر طبقہ فکر کے پاکستانیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ "النواب ریسٹورنٹ” شارجہ کی دوسری برانچ کا افتتاح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند اور پریس قونصلر شازیہ سراج بھی موجود تھیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں ذائقہ اور معیار کے اعتبار سے لاجواب ہیں، نہ صف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے لوگ بھی پاکستانی کھانوں کو بےحد پسند کرتے ہیں۔ اتنی کم مدت میں دوسری برانچ کا قائم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ معیاری کھانوں کے شائقین نےالنواب ریسٹورنٹ کو پسند کیا ہے۔ انہوں نے "النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور اپنی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر موجود مہمانوں نے النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں کے معیار کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ "النواب ریسٹورنٹ” امارات کے پاکستانی ریسٹورنٹس میں ایک خوبصورت اضافہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے- ریسٹورنٹ کے مالکان سہیل خاور اور حاجی محمد یٰسین نے کہا کے ہم نے کرمفرماؤں کو بہترین سروس دینے کی کوشش کی ہے تا کہ بیرون ملک پاکستان کا نام مثبت انداز میں روشن ہو،عوام الناس کے بیحد اسرار پر ہم نے "النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کا آغاز کیا ہے تا کہ گاہکوں کو بر وقت اور تازہ کھانا مل سکے۔

پہلی برانچ پر لوگوں کو کافی انتظار پڑتا تھا اس لیے دوسرے برانچ کا آغاز کیا گیا ہے- نئی برانچ کافی کشادہ اور فرحت بخش ماحول میں تیار کی گئی ہے تا کہ لوگ سکون سے لنچ اور ڈنر انجوآے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے کرمفرماؤں کے اعتماد کوہرحال میں برقرار رکھ سکیں اور اپنے کسٹمرز کو لذیذ اور معیاری کھانے فراہم کر سکیں۔

"النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کی تزئین و آرائش میں خاصی محنت سےکام کر کے اسے جذب نظر بنا دیا ہے ہےجہاں کسٹمرزفرحت و سکون کے لمحات گزارسکیں گے۔برانچ کے افتتاح کے موقع پر سہیل خاور اور حاجی محمد یٰسین کے صاحبزادگان طلحہ سہیل اور جہانزیب یاسین بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سہیل خاور اور حاجی محمد یٰسین نے افتتاحی تقریب میں انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف ڈنر سے ان کی خاطرتواضع کی۔

Comments (0)
Add Comment