سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)یونان کے دورہ پر آئے ہوئے شوکت خانم فا ئو نڈیشن کی ڈائریکٹر محترمہ نائیلہ خان اور سینئر ا ینکر پرسن فخر عالم کے اعزاز میں یونان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی شیر کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
ظہرانہ کے موقع پر معزز مہمانوں کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت چوہدری نعیم سمیت سینئرصحافی جن میں مرزا رفاقت حسین، چوہدری ظفر ساہی،صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان میاں صفدر جاوید اور چوہدری اشراق نذیر بھی مدعو تھے۔
اس موقع پر علی شیر کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔