کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائیشیا کی جانب سے بھارتی سیاست دانوں کے ہتک آمیز ریمارکس کی سختی سے مذمت ۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ ملائیشیا نے پیغمبر اسلام ؐکے خلاف ہندوستانی سیاست دانوں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔
ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے آج سہ پہر ملائیشیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو طلب کیا اور اس واقعہ پر شدید مذمت کی ۔
ملائیشیا نے حکمران جماعت کی طرف سے پارٹی کے عہدیداروں کو ان کے اشتعال انگیز ریمارکس کی وجہ سے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اس واقعہ سے پوری دنیا میں امت مسلمہ میں غم و غصہ پیدا ہوا ۔
ملائیشیا نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرے اور امن و استحکام کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے۔