پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کا اجلاس،بلاول بھٹوزرداری کے بطور وزیرخارجہ غیرممالک دوروں کی کامیابیوں کو سراہا

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں

پارٹی نظم وضبط،اخلاقیات وقوانین اورمنشور پر عمل درآمد کے لیے دورکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کا ایک اہم اجلاس دبئی میں ہوا جس کی صدارت پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کی، اجلاس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بطور وزیر خارجہ غیر ممالک کے اہم دوروں کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اپنے نانا بانی جمہوریت قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے بعد چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بیرون ممالک پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے اور پاکستان کی نمائندگی بہترین انداز میں کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو ان کے حالیہ دورہ کی بہترین انداز میں پذیرائی مل رہی ہے جو ان کے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک اعزاز ہے،اجلاس میں ایڈیشنل سیکر ٹری ملک محمد اسلم، سیکر ٹری انفارمیشن چوہدری سجاد نذیر ، ڈپٹی سیکر ٹری انفارمیشن سید طاہر گردیزی ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عاطف عباس گیلانی، نائب صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ نثار محمود خٹک اور انچارج پالیسی پلاننگ پی پی پی گلف مڈل ایسٹ ذوالفقارعلی مغل نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کو سیاسی استحکام دلانے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھجوانے میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کوبھی سراہا گیا، اجلاس میں ایک مشترکہ فیصلہ کے تحت پارٹی نظم وضبط اخلاقیات وقوانین اور منشور پر عمل درآمد کے لیے دورکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کےممبر نائب صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ نثار محمود خٹک اور انچارج پالیسی پلاننگ پی پی پی گلف مڈل ایسٹ ذوالفقارعلی مغل ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment