برن(نمائندہ خصوصی)عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سید علی جیلانی کی جانب سے افسوس کا اظہارممتازمذہبی اسکالر سید علی جیلانی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے انتقال پربے انتہا افسوس کا اظہارکیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سُن کر دلی افسوس ہوا معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے میڈیا اور سیاسی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اکثر ہمارے آستانے پرحاضری دیتے تھے ہم مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔