بھارت میں پیغمبراسلام سےمتعلق توہین آمیز بیانات کیخلاف ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج

کوالالمپور(محمد وقار خان)بھارت میں پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز بیانات کیخلاف پاکستانی کمیونٹی نے ملائشیا میں بھرپور احتجاج کیا گیا،رسول اقدس کی شان میں زبان درازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،بعد ازاں نعت رسول مقبولؐ کی سعادت شیخ ظفر خلیل نے حاصل کی،بعد ازاں نومنتخب امیرِ تحریک سجاد خان سیفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ناموس رسالت میں گستاخی کی کوشش کرنے والے مردار کان کھول کے سن لیں کہ سرکار کی شان میں ہر طرح کی گستاخانہ بکواسیات سے بے انتہا اعلیٰ و ارفع ہے،اس مقام تک عام آدمی کی سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی۔

ایسی گفتگو کرنے والے صرف اپنے ذہنی فتور کو ظاہر کرتے ہیں، انکی ایسی بکواسیات سے شان رسالت میں کوئی فرق نہیں پڑتا،نائب امیر تحریک TLP حسن رضوی نے حاضرین سے پرجوش خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کسی بھی گستاخ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا ہوتا تو آج پوری دنیا کے گستاخوں کو اپنا ذہنی خناس ظاہر کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔

بعد ازاں ناظم رابطہ برائے TLP اویس رضوی، انچارج سوشل میڈیا سکندر عباس ، ناظم انتظامیہ تحریک رحمان شہزاد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دربار رسالت میں زبان درازی کرنے والے انڈین پارلیمنٹیرینز کو سخت الفاظ میں پیغام دیا کہ اپنی زبانوں کو قابو میں رکھیں، دربار رسالت میں زبان درازی دنیا کے کسی کونے میں کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments (1)
Add Comment
  • Ali Hassan Qureshi

    ماشاء اللہ جی اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم آپ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے اللہ پاک دشمنانِ اسلام کو غرق کرےآمین ثم آمین.
    #تاجدار_ختم_نبوت_زندہ_باد
    #من_سبا_نبیا_فاقتلوہ
    #لبیک_لبیک_لبیک_یا_رسول_اللہ
    #پاکستان_زندہ_باد
    #پاک_فوج_پائندہ_باد
    #اسلام_زندہ_باد