بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کی وجہ سےپاکستان میں جمہوریت قائم ہے،پی پی پی کینیڈا

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو شہید کی 69ویں سالگرہ روایتی جوش و خروش سے منائی گئی

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کی طرف سے بے نظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ روائتی جوش و خروش سے منائی گئی۔

سالگرہ کی مرکزی تقریب پیپلز پارٹی کینیڈاکے زیر اہتمام مسسی ساگا میں منعقد کی گئی جس میں پی پی پی کینیڈاکے صدر چوہدری جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام، نائب صدر پی پی پی کینیڈا خالد گل، نائب صدر پی پی پی کینیڈا طارق رشید خان، سیکرٹری انفارمیشن عرفان ملک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، جوائنٹ سیکرٹری خالد بخاری،پی پی پی ٹورنٹو کے سابق صدر لیاقت ملک، نائب صدر پی پی پی ٹورنٹو سجاد چوہدری،سیکرٹری انفارمیشن محمد امتیاز، نائب صدر پرویز جان سرویا، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی صفدر وڑائچ اور دوسرے کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں پی پی پی کے عہدے داران اور کارکنوں کے علاوہ ، سید عباس گیلانی ، اظہر فرید، ڈاکٹر آصف، راؤ قاسم، علی ڈوگر، جاوید ورک، ٹیگ ٹی وی کے سینئر رپورٹر داؤد جان، مسلم لیگ ن کے پیر عدنان بودلا، حیدر علی ، شہروز چوہدری ، فضل فانی اور دوسرے معززین شہر نے شرکت کی۔

چوہدری جاوید گجر،راؤ طاہر اور دوسرے مقررین نے بے نظیر شہید کی جمہوریت اور ملکی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں سال گرہ کا کیک کاٹا گیا اور بے نظیر بھٹو کے در جات کی بلندی کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment