پی ایم ایل این منارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات

یو اے ای کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کے بارے یاد داشت پیش کی گئی

جس قدر ممکن ہو سکا قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کی جائے گی، قونصل جنرل

دبئی (طاہر منیر طاہر) یو اے ای کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے بارے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے پی ایم ایل این منارٹی ونگ امارات کے صدر جان قادر، مسلم لیگ ن امارات کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ اور خسرون جمیل خان نے قونصلیٹ جنرل اف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات کی اور انہیں غریب اور مجبور قیدیوں کی رہائی کے بارے ایک یاد داشت پیش کی۔

اس موقع پر وفد نے امارات میں موجود پاکستانیوں کو در پیش دیگر مسائل کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

جس پرقونصل جنرل نے قیدیوں کی رہائی اور دوسرے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔

کمیونٹی کو در پیش مسائل ہمدردی سے سننے پروفد کے ارکان نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment