دوبئی میں مقیم پاکستانی شہری کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کا فوری ایکشن
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کی شکایت پر محکمہ آر ٹی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مخدوش فٹ پاتھ کی فوری مرمت کر دی۔
کاش میرے وطن میں بھی ایسا ممکن ہو سکے؟
— tarkeen-e -watan (@ETarkeen) June 29, 2022
دوبئی میں مقیم پاکستانی شہری کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کا فوری ایکشن pic.twitter.com/Ac82M4WCWx
تفصیلات کے مطابق دوبئی کی ایک معروف شاہراہ نزد برجمان سنٹر ایک فٹ پاتھ درمیان سے ٹوٹا ہوا تھا جس سے آمدو رفت میں مشکل پیش آ رہی تھی اور پیدل چلتے لوگوں کے گرنے کا خطرہ تھا۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے د بئی میں مقیم ایک ذمہ دار پاکستانی شہری عظیم ڈار نے حکومت دوبئی کے ایک محکمہ RTA کو ٹیلی فون پر صورتحال کی اطلاع دی، متعلقہ محکمہ کو اطلاع ملنے کے بعد محکمہ RTA نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھ کا مخدوش فوراً مرمت کر دیا۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عظیم ڈارنے کہا کہ کاش ہمارے پاکستان میں بھی ہمارے ادارے ایسے ہی مستعد ہو جائیں اور عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر شکایت کا ازالہ کریں تا کہ پاکستان کے عوام کو بھی سکھ کا سانس نصیب ہو۔