پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد، غیر ملکی مہمانوں کی خصوصی شرکت

فیسٹول کامقصد دنیابھرمیں پاکستانی آموں کی برآمدکوفروغ دیناہے،قونصل جنرل حسن افضل خان

تقریب میں مہمانوں کو پاکستانی آموں سے تیارکردہ پکوان بھی فراہم کئے گئے

دبئی(طاہر منیر طاہر)قونصل جنرل آف پاکستان برائے دبئی وشمالی امارات حسن افضل کی سرپرستی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں پاکستانی آم فیسٹول کاانعقادکیاگیا۔

پاکستان کے قومی فروٹ آم کے اس فیسٹول کے پہلے دن کاافتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے رواداری متحدہ عرب امارات محترم جناب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتکار،اعلیٰ سرکاری حکام،بزنس کونسل کے نمائندے،غیر ملکی معزیزین اورپاکستانی برادری کے سرکردہ افراد بھی موجودتھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہاکہ اس دوروزہ فیسٹول کامقصدتجارت کے مواقعوں کوفروغ دینااوردنیابھرمیں پاکستانی آم جوذائقے میں ثانی نہیں رکھتا کی برآمدکوفروغ دیناہے۔

تقریب میں پاکستانی آموں سے تیارکردہ پکوان بھی فراہم کئے گئے جس نے مہمانوں کوزرد پھل کے حیرت انگیزذائقے کا تجربہ کرنے کاموقع بھی فراہم کیا۔

Comments (0)
Add Comment