کاروان فکر پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد رفیق خان کی کتاب ’’اقبال،فیض اور ہم‘‘کی تقریب رونمائی

تقریب کی صدارت ماہر اقبالیات و فیض ڈاکٹر وحید الزمان نے کی

چیئرمین پرنس اقبال گورائیہ نے کاروان فکر کے اغراض و مقاصد بیان کیے

امجد اقبال امجد کاروان فکر پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے

دبئی(طاہر منیر طاہر)کاروان فکر پاکستان کے زیر اہتمام علمی ادبی شخصیت ڈاکٹر محمد رفیق خان کی کتاب’’اقبال،فیض اور ہم‘‘کی تقریب رونمائی و پذیرائی کاسموپولیٹن کلب لاھور میں ہوئی جس کی صدارت ماہر اقبالیات و فیض ڈاکٹر وحید الزمان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈوائزر سینئر منسٹر پنجاب جناب میاں محمد ایوب، ایڈیشن سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کاشف منظور، دانشور ادیب سکالر ڈاکٹر افتخار بخاری صدر کاسموپولیٹن کلب تھے۔

’’اقبال،فیض اور ہم‘‘ پر ممتاز راشد لاھوری،عابد شیروانی، کاشف منظور، ڈاکٹر ، ڈاکٹر افتخار بخاری اور صاحب صدر ڈاکٹر وحید الزماں نے تفصیلی گفتگو کی، تقریب کے آغاز میں پرائیڈ آف پرفارمنس قاری صفدر علی شکوری نے تلاوت اور نعت پیش کی۔

کاروان فکر کے چیئرمین پرنس اقبال گورائیہ نے کاروان فکر کے اغراض و مقاصد کے متعلق حاضرین کو بریفنگ دی اور شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے بعد کاروان فکر کے عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں ، چیئرمین پرنس اقبال گورائیہ، وائس چیئرمین فہیم ٹھاکر، صدر امجد اقبال امجد، سینئر نائب صدر میاں صفدر علی سرگانہ، نائب صدر میاں محمد الیاس، ظفر قریشی، عدنان چوہدری، سجاد افضال چٹھہ، جنرل سیکرٹری انیس احمد، ڈپٹی سیکرٹری نجف علی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری حسیب اعجاز عاشر، خواتین ونگ میں چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ چوہدری، صدر ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، نائب صدر نائلہ حق، ڈپٹی سیکرٹری انمول گوہر شامل ہیں۔

’’اقبال،فیض اور ہم‘‘ کی رونمائی کے بعد مشاعرہ ہوا جس کی صدارت اردو ادب کے نامور شاعر جناب خالد شریف نے کی، مہمان خصوصی میاں محمد ایوب ایڈوائزر سینئر منسٹر پنجاب ، جناب حامد مراد، تھے مشاعرہ میں ڈاکٹر محمد رفیق خان، ممتاز راشد لاھوری، انیس احمد، امجد اقبال امجد، انمول گوہر، انیس ارشاد خان ایڈووکیٹ، نورین شاکر، زاہد چوہدری، نعیم رضا اور صدر محفل خالد شریف نے اپنا کلام سنایا جبکہ نقابت کے فرائض انیس احمد نے انجام دیے۔

Comments (0)
Add Comment