پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کرجمہوری نظام کو تباہ کیا گیا،پی پی پی کینیڈا

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈاکے صدر چوہدری جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، نائب صدر پی پی پی کینیڈا خالد گل، نائب صدر پی پی پی کینیڈا طارق رشید خان، نائب صدر کینیڈا چوہدری یعقوب چھینہ ،سیکرٹری انفارمیشن عرفان ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ۔

جوائنٹ سیکرٹری خالد بُخاری، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام سینئر نائب صدر مشاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، سیکرٹری انفارمیشن محمد امتیاز، نائب صدر پرویز جان سرویا، نائب صدر سعد راز، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود، راؤ یاسر اقبال اور دوسرے کارکنان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کرجمہوری نظام کو تباہ کیا گیا۔

5جولائی 1977 کا شب خون صرف جمہوریت یا بھٹو خاندان کے اقتدار پر ہی نہیں بلکہ یہ انسانیت، مذہبی آزادی اور حق رائے پر شب خون تھا۔

جنرل ضیاء کی مذہبی اور فرقہ واریت کی لگائی ہوئی آگ میں آج بھی پاکستان جل رہا ہے اور صحیح جمہوریت آج بھی پاکستانی عوام کے لئے ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment