پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب سے عید مِلن پارٹی کا اہتمام

سوشل میڈیا کے ایک گروپ کا پی ٹی آئی آفیشل ٹیم میں شمولیت کا اعلان

صدرسوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین کی تقریب میں خصوصی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی جانب سے عید مِلن پارٹی کا اہتمام دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی، یو اے ای کی تمام ریاستوں کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ پارٹی کے سینئر راہنمائوں اور خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا میں سید آصف زمان جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو اے ای، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، عتیق الرحمان صدر پی ٹی آئی شارجہ، رانا عدنان جنرل سیکریٹری فجیرہ، ملک ظفر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ام القوین، اسد اقبال نائب صدر فجیرہ، چیرمین ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی محمد منعم، صدر او پی این عاصم شہزاد، یاسر امتیاز اعوان، راہنما پی او سی شبیر احمد، سید عمیر جعفری، رانا شہریار، عنبرین علی، عاصمہ فاطمہ، اریبہ محمود، رابیہ امیر اور دیگر کارکنان شامل تھے۔

شرکاء عید ملن نے کہا کہ عیدِ قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ لہٰذا ہمیں مستحقین کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تو انسان کو اپنے اور اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کے علاوہ سماج کی فلاح کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ایک گروپ نے سید عمیر کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی جس میں بینش عابد، شازیہ آفتاب، شیراز ملک، سہیل خان اور فاروق سرفراز شامل تھے۔ سید عمیر نے کہا ان کا پورا گروپ پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی آفیشل ٹیم کے ساتھ مل کر عمران خان کے بیانیے کو عوام الناس تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment