پاکستانی آم ذائقہ اور معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہیں
آم میلہ کا مقصد تجارت کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے،خالد حسین چوہدری
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں آم عید میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام اقسام کے آموں کی نمائندگی کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے انجام دیئے، جبکہ صدارت خالد حسین چوہدری صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے کی۔
شارجہ سنٹر کے ڈائریکٹر ز جنرل سیکرٹری افتخار احمد چوہدری، عمران اسلم اور دیگر سکیورٹی رضا کاروں نے تمام مہمانوں اور فیملیز کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد چوہدری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شارجہ سنٹر کی کارکردگی اور آم میلہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
خالد حسین چوہدری نے کہا کہ آم میلہ کا مقصد تجارت کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے، پاکستانی آموں سے تیار کردہ پکوان بھی فراہم کئے گئے، پاکستان کے آم جو دنیا بھر میں ذائقے میں ثانی نہیں رکھتا، انہوں نے مزید کہا کہ تمام مہمانوں کو ذائقے کا موقع فراہم کیا گیا، اس آم میلہ میں تقریبا ًپندرہ قسم کے آم رکھے گئے تھے اور اس میں پاکستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا، آم میلہ میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔
آم میلہ کا افتتاح خالد حسین چوہدری، افتخار احمد چوہدری، عمران اسلم، شفیق الرحمن، مسز فرزانہ منصور، مسز صائمہ نقوی، عرفان افسر اعوان، ملک محمد اسلم اور بچوں کے ہمراہ کیا، اس موقع پر خوبصورت مینگو کیک بھی کاٹا گیا، مینگو میلہ میں محمد عمر نے اپنے جادو سے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
اس تقریب میں بچوں اور نوجوانوں کےلئے مختلف گیمز، میوزک، آم کھانے کے مقابلے آم کی ڈرائنگ آوٹ کے دلچسپ مقابلےہوئے ، کوکنگ کے سٹالز بھی لگائے گئے، جیتنے والوں کو ایک ہوائی جہاز کی فری ٹکٹ اورمختلف انعامات سے نوازا گیا ، آم میلہ میں ٹک ٹاکرز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ خلیل الرحمن بونیری ، شریف خان آفریدی، محمد ثقلین، ،عرفان آفسر اعون، انجینئر محمد زبیر خان، محمد نعیم، ڈاکٹرمحبوب، حاجی محمد یاسین، سہیل خاور، ملک شہزاد یونس،، محمد امجد سیالکوٹی، ساجد چیمہ، راجہ محمد سرفراز، مقبول احمد، رضوان عبداللہ، میاں منیر ہانس، وقار خان، چوہدری نوید، مظاہر عادل، یاسمین کنول، ملک ظفر اعوان، رانا عدنان ، عتیق الرحمن اور فیملیزنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آم میلہ کے تمام اسٹالز کا وزٹ کیا۔
آخر میں خالد حسین چوہدری نے جیتنے والوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے اور تمام حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔