علمی،ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان فکر پاکستان کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ

مشاعرہ کی صدارت ملک کے نامور شاعر،دانشورجان کاشمیری نے کی

مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات کے سینئر صحافی طاہر منیر طاہر تھے

تقریب کا اہتمام پرنس اقبال اور امجد اقبال امجد نے کیا،معروف شعرا کی بھر پور شرکت

دبئی(طاہر منیر طاہر)علمی،ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان فکر پاکستان کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ، صدارت ملک کے نامور شاعر،دانشورجان کاشمیری نے کی، مہمان خصوصی یو ای اے سے تشریف لائے سینئر صحافی طاہر منیر طاہر تھے جبکہ مہمان اعزاز پنجابی کے نامور شاعر سکالر پروفیسر محمد عباس مرزا، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان، بہت سے معروف ڈراموں کے پروڈیوسر کامران مغل برلاس تھے۔

تقریب کی نقابت کے فرائض کاروان فکر کے جنرل سیکرٹری انیس احمد نے ادا کیے، یہ تقریب کاروان فکر کے لیگل ایڈوائزر زاہد چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ہوئی، تلاوت کلام پاک اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کرنے کے بعد چیئرمین اقبال گورائیہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں پیٹرن ان چیف ولید اقبال، چیئرمین اقبال گورائیہ، سینئر وائس چیئرمین فہیم ٹھاکر، وائس چیئرمین میاں الیاس آرائیں، صدر امجد اقبال امجد، سینئر نائب صدر میاں صفدر علی سرگانہ، نائب صدور ظفر قریشی، عدنان چوہدری، سجاد افضال چٹھہ، جنرل سیکرٹری میاں انیس احمد، ڈپٹی سیکرٹری نجف علی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری حسیب اعجاز عاشر، ایگزیکٹو ممبر چوہدری منیر اقبال، وحید ناز، شعبہ خواتین میں چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ چوہدری، صدر ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، نائب صدر نائلہ حق، ڈپٹی سیکرٹری انمول گوہر ایڈووکیٹ شامل ہیں، صدر امجد اقبال امجد نے تقریب میں تشریف آنے والے حاضرین اور شعرائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر مکتبہ فکر کے احباب شامل ہیں۔

مختلف سیاسی نظریات رکھنے کے باوجود یہاں اکٹھے ہیں اور اختلاف کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے مثبت افکار کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ایک خوشگوار ادبی ماحول میں نقیب محفل میاں انیس احمد نے اپنے کلام سے مشاعرہ کا آغاز کیا ،مشاعرہ میں صفیہ ملک ،حسیب اعجاز عاشر، زاہد چوہدری، وحید ناز، صائمہ ضیا رانا سرگودہا، ڈاکٹر جاوید باتش، امجد اقبال امجد، جواد اشرف، انمول گوہر، ڈاکٹر محمد رفیق خان اور صدر جان کاشمیری نے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مہمان خصوصی سینئر جرنلسٹ طاہر منیر طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میرے یو اے ای کے دوستوں امجد اقبال اور پرنس اقبال گورائیہ نے پاکستان منتقلی کے بعد بھی یو اے ای کی طرح یہاں ادبی ماحول میں خوشگوار اضافہ کیا ہے ایسے ادبی پروگرام معاشرے سے تلخی کم کرنے کا باعث بنتے ہیں میری خواہش ہے کہ میں بھی کاروان فکر کا حصہ بنوں۔

چیئرمین اقبال گورائیہ نے اعلان کیا کہ طاہر منیر طاہر یو اے ای میں کاروان فکر کے صدر ہوں گے اور وہاں بھی مثبت ادبی ماحول کو پروان چڑھائیں گے، مہمان خصوصی نے یو اے ای میں مشاعرے منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر سے شعراء کو مدعو کیا جائے گا ۔

تقریب کے صدر جان کاشمیری اور مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر کو اقبال گورائیہ ، فہیم ٹھاکر، میاں الیاس ارائیں، انیس احمد، محمد عباس مرزا، اور دیگر عہدیداروں نے پھول پیش کئے۔

طاہر منیر طاہر کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، تقریب کے اختتام پروائس چیئرمین فہیم ٹھاکر نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور زاہد چوہدری نے مہمانوں کیلئے پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔

Comments (0)
Add Comment