سفیرپاکستان ملک محمد فاروق سےسوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرزان کویت کےممبران کی ملاقات

مزید پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کیلئے وزیر صحت سے بات کرینگے، سفیر پاکستان

صدر سوسائٹی ڈاکٹر شجاع الدین نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سفیر پاکستان کو مبارکباددی

کویت(محمد عرفان شفیق)سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے ممبر ان نے سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین کی قیادت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق سے سفارت خانہ پاکستان میں ملاقات کی ،میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سفیر پاکستان کو مبارکباد دی اور اپنے ممبران کا تعارف کروایا اور سوسائٹی کے اغراض و مقاصدسے آگاہ کیا۔

نئے آنے والے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات ہوئی۔ سفیر پاکستان نے تمام تر گزارشات بہت توجہ سے سنی اور یقین دلایا کہ جب انکی ملاقات وزیر صحت سے ہوگی تو وہ یہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سفیر پاکستان نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ انکی آج کی وزیر داخلہ سے ملاقات بہت اچھی رہی اور بہت جلد پاکستانیوں کے ویزہ کھل جائیں گے۔

انہوں یہ بھی وعدہ کیا کہ مزید پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کیلئے وزیر صحت سے بات کریں گے۔ آخر میں صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ڈاکٹر شجاع نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انکی سفارتی کامیابی کی دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment