اسٹیبلشمنٹ اورالیکشن کمیشن پر جھوٹے الزامات لگانے پرعمران خان معافی مانگیں،راؤطاہر

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طا ہر نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت اس بات کی عکاس ہے کہ الیکشن میں حکومت، الیکشن کمیشن یا اداروں کی طرف سے کسی بھی طرح کی دھاندلی یا مداخلت نہیں کی گئی اور الیکشن پوری طرح صاف اور شفاف انداز میں منعقد ہوا۔

عمران خان اپنی پوری الیکشن مہم کے دوران حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ پر دھاندلی کی الزامات لگاتے رہے۔

لیکن الیکشن کے نتائج نے ثابت کیا کہ الیکشن میں کسی بھی طرح کے دھاندلی نہیں ہوئی ،اس لئے عمران خان جھوٹے الزامات لگانے پر قوم، حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگیں۔

Comments (0)
Add Comment