قرض کی رقم واپس مانگنے پربھائی نے سپین سے آنیوالی بہن اور بہنوئی کوقتل کردیا

گجرات(تارکین وطن نیوز)سپین سے واپس آنے والے گجرات کے رہائشی میاں بیوی کو پیسے واپس مانگنے پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کاشف شہزاد اور عابدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو کچھ روز قبل ہی سپین سے واپس آئے تھے۔

عابدہ نے اپنے بھائی حسن علی شاہ کو 2لاکھ روپے دے رکھے تھے جو واپس مانگنے پر جھگڑا ہوا اور حسن علی شاہ نے غصے میں آکر فائرنگ کر کے بہنوئی اور بہن کو موقع پر ہی قتل کر دیا ۔

ڈنگہ پولیس سٹیشن کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے اور مقتول کاشف کے بھائی کی مدعیت میں ملزم حسن علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment