پورٹسمتھ ہمپشائرمیں یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کے زیراہتمام عیدملن پارٹی کا اہتمام

تاریخ میں پہلی بارکوشم پورٹسمتھ سےمنتخب ہونیوالےپہلےپاکستانی کونسلراصغرشاہ کی بطورمہمان خصوصی شرکت

تقریب میں پورٹسمتھ اورگردونواح میں رہنےوالی پاکستانی فیملیزکی کثیر تعداد میں شرکت

پورٹسمتھ(نمائندہ خصوصی)پورٹسمتھ ہمشائر میں یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، عید ملن پارٹی میںپورٹسمتھ اور گرد و نواح میں رہنے والی پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں خاص طور پر پاکستانی کھانوں اور خواتین کیلئے مہندی کا اہتمام کیا گیا تھا،بچوں کے لئے غبارے بھی ارینج کئے گئے تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کونسلر اصغر شاہ تھےجوتاریخ میں پہلی بار کوشم پورٹسمتھ سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر اصغر شاہ نے یونٹی کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی پر زور دیا،یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کی جانب سے کونسلر اصغر شاہ سے درخواست کی گئی کہ یو پی سی میں ہمارا سبز ہلالی پرچم گلڈ ہال پوسٹ متھ کے اندر لہرانے کی اجازت دی جائے ،اس درخواست کو کونسلر اصغر شاہ نے قبول کیا اور کہا کہ 14اگست کو پوسٹ متھ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی پرچم ضرور لہرایا جائے گا،جس میں ارد گرد کی تمام پاکستانی فیملیز کو پروگرام میں آنے کی دعوت دی گئی۔

یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کے صدر اقبال شاہ نے تارکین وطن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد پورٹسمتھ اور گرد و نواح میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے سے روشناس کرانا تھا، تقریب میں کمیونٹی کینیٹ ورکنگ کی گئی کیونکہ بہت عرصے سے ہماری ایک چھوٹی سی پاکستانی کمیونٹی نے اس علاقے میں 20سے25سال سے رہنا شروع کیا ہے جس میں کثیر تعداد ادھر کی فرسٹ جنریشن کی تھی ، ابھی سیکنڈ جنریشن آنا شروع ہوئی ہے۔

تقریب میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا گیا تا کہ وہ اپنے وطن کویاد نہ کریں۔تقریب میں ایسے پروگرام بھی رکھے گئے تھے جس کا مقصدہماری نئی جنریشن کو پاکستان کے کلچر سے جوڑے رکھنا تھا تاکہ ہماری جنریشن اپنے ملک کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنے اقتدار کو نہ بھولیں۔

تقریب کا اہتمام خوبصورت نہر کے کنارے واقع مائونٹ بیٹن لیژر سینٹر کے نام سے ایک ہا ل میں منعقد کیا گیا، یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کے صدر اقبال شاہ نے مزید کہا کہ پورٹسمتھ ایک بہت خوبصورت چھوٹا سا شہر ہے، اس علاقے میں بہت عرصے سے پاکستانیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کوئی کاوش نہیں کی گئی تھی،جس کی بیڑہ یونائیٹڈ پاک کمیونٹی نے اٹھایا اور سب پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔

تقریب کے منتظمین میں صدریونائیٹڈ پاک کمیونٹی اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری عا مر شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری پرویز احمد،جمیل احمد اور کارکنان جن میں افتخار شاہ،ڈاکٹر فواز،اصحام الدین،محمد سعید،فیصل شاہانی،عثمان یونس،عمار چیمہ،خلیل احمد اورعمران شامل تھے جن کی کاوشوں سے یہ پروگرام بہت بہترین انداز میں منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں مستقبل میں14اگست کے آنے والے پروگرام کو منعقد کرنے کے حوالے سےبھی بات چیت کی گئی،اس تقریب کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں لوگوں کی نیٹ ورکنگ کے علاوہ چند لوگوں کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی تاکہ وہ اپنی شاعری سے لوگوں کو محظوظ کریں، جس میں محمد سعید نے مزاحیہ شاعری پیش کر کے لوگوں کو خوب ہنسایا، حسن عسکری نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کر کے لوگوں کے دل موہ لئے،ایک ننھی کلی ماہا شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں ’’اللہ ہی اللہ کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو‘‘ سنا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔

اقبال شاہ نے تارکین وطن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کا ایک اور بھی ونگ جس کا نام یونائیٹڈ پاک کمیونٹی سٹوڈنٹس ہے،جس کا مقصدپاکستان سے پورٹسمتھ یاسائوتھ ہمپٹن آ نے والے سٹوڈنٹس کو ان کی مشکلات میں مدد کرنا ہے جیسے کہ نوکری،رہائش،حلال کھانا پینا،لائسنسز،امیگریشن کے ایشو وغیرہ کیلئے یونائیٹڈ پاک کمیونٹی انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس میں وہ اپنے آزادانہ خیال کا اظہار کرتے ہیں،نیٹ ورکنگ کرتے ہیں اور سٹوڈنٹس کو حلال اور حرام کے بارے میں گائیڈ کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ درس قرآن اور انٹرٹینمنٹ کیلئے کرکٹ میچ بھی منعقد کئے جاتے ہیں یہ ایک کاوش ہے جو کسی قیمت کے بغیر صرف اللہ کی رضا کیلئے سب پاکستانیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے جاری ہے،اس میں رنگ و نسل مذہب کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستانیوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے جس میں سب پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment