راجہ عامراقبال نےسفیرکوجنوبی کوریا میں تعیناتی پرمبارکباددی ،سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل بارے آگاہ کیا
وفد میں مسلم لیگ نون کوریا کے سینئر نائب صدر مبشر حسن عباسی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین بھی شامل تھے
سیئول(تارکین وطن نیوز)مسلم لیگ نون کوریا کے وفد نے صدر راجہ عامر اقبال کی قیادت میں ایمبیسی کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان نبیل منیر سے ملاقات کی، وفد میں مسلم لیگ نون کوریا کے سینئر نائب صدر مبشر حسن عباسی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین بھی شامل تھے۔
اس موقع پر دو طرفہ دلچسپی کے معاملات زیر بحث آئے جن پہ سیر حاصل گفتگو کیگئی۔ صدر مسلم لیگ نون کوریا راجہ عامر اقبال نے سفیر کو جنوبی کوریا میں تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی، سفیر نے سا ئوتھ کوریا میں تمام کمیونٹی اور سماجی و سیاسی تنظیمات کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مسلم لیگ نون کوریا راجہ عامر اقبال نے سفیرپاکستان کو سا ئوتھ کوریا میں مسلم لیگ نون کے تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے پارٹی کے انٹرنیشنل افیئرز کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پارٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل بارے سفیر محترم کو بریف کیا۔ ملاقات میں کمیونٹی کونسلر عادل خان بھی موجود تھے، انہوں نے مسلم لیگ نون کے وفد کو سوشل ویلفیئرکے معاملات میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینے کا اظہار کیا۔