برامپٹن(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے شہر برامپٹن میں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی مذہبی رواداری کے لئے اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد اور شہادت کے اعتراف میں ایک پارک کا نام شہباز بھٹی کے نام منسوب کیا گیا جس کا افتتاح برامپٹن کے مئیر پیٹرک براؤن نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نما ئندگی پی پی پی کینیڈا کے صدر جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، نائب صدر خالد گل، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر، جنرل سکریٹری مُصدق اکرام،نائب صدر سجاد چوہدری،نائب صدر پرویز جان سہوترا اور سابق صدر پی پی پی ٹورنٹو لیاقت ملک نے کی اور پیٹرک براؤن اور سٹی آف برامپٹن کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں پاکستانی ڈپٹی کونسل جنرل یاسر بٹ اور پیٹرک براؤن کے مشیرندیم میاں اور کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔