ہیلری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف کی توثیق کردی

واشنگٹن(تارکین وطن نیوز)امریکا کی سابق خاتون اول اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بحیثیت ڈاکٹر انہوں نے آج تک کسی بھی مریض کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بھیجا۔

سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ایسا شخص کانگریس کا رکن بنے گا تو یقینی طور پر امریکی عوام کے مفاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

ڈاکٹر آصف محمود کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ دوعشروں سے انہیں جانتی ہیں۔

انہوں نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر آصف کو کامیاب بنائیں جو وسط مدتی انتخابات میں کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment