کیمپ میں 270سے زائد افراد نے خون کے عطیات کے لیے پیش کیا
پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے افراد کی بھی بھرپور شرکت
کویت(محمد عرفان شفیق)پاک ڈونرز کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پاک ڈونرز کی جانب سے 12 اگست 2022 کو کویت کے العدان بلڈ بنک میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے مناسبت سے کیمپ میں آزادی پاکستان کے شہیدوں اور مجاہدوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کیمپ میں 270سے زائد افراد نے خون کے عطیات کے لیے پیش کیا۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اس بلڈ کیمپ میں شرکت کرکے جذبہ حب الوطنی کا بھرپور ثبوت دیا۔اس کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ دوستی کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔
اس بلڈ کیمپ کو پاک ڈونرز نےسفارتخانہ پاکستان کے زیر انتظام انصاف ویلفیئر سوسائٹی اور کویت سنٹرل بلڈ بنک کے تعاون سے منعقد کیا ۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال نے کیمپ کے خصوصی دورہ کیا اور کیمپ کے انتظامات کو سراہا۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کویت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور حکومت کویت اور کویت کی عوام ان کی خدمات سے بھرپور طور پر آگاہی رکھتے ہیں۔
پاکستانی کیمپ میں کویتی مردو خواتین کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان بھرپور تعاون اور دوستی کی یقین دہانی ہے۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پیر امجد حسین نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کویت میں خون کے عطیات کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اور پاک ڈونرز اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا رہی ہے۔
کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کے تنظیموں کے صدور اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ NCM Investment اور Zain کے نمائندوں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جس میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق، انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان نے پاک ڈونرز کی ٹیم کو جشن آزادی اور کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
سینئر ایڈوائز عرفان سعید نے اس موقع پرتمام میڈیا نمائندگان کابلڈ ڈونیشن کیمپ کی خصوصی کوریج پر شکریہ اداکیا۔ پاک ڈونرز کی انتظامیہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انکی تنظیم ہمہ وقت کویت میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر قومیتوں کے افراد کے لیے جذبہ انسانیت کی خدمت کے تحت اپنا کام جاری رکھے گی۔