یواے ای کے سب سے بڑے گروپ پاکستانیزان دبئی نے 75 واں جشن آزادی بھرپورطریقے سے منایا

پاکستان کے ینگ آرٹس علی رائونے اپنی آواز کا جادوجگا کرملی نغموں سے سب کاخون گرمایا

دبئی(عمرفاروق)یو اے ای کے سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے دیار ِ غیر میں 75 واں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ جس میں پاکستانی فیملیز اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ سٹیج کے فرائض شارق ربانی جب کے تقریر امجد علی اور فرزانہ منظور نے کی۔

پاکستان کے ینگ آرٹس علی را ئونے اپنی آواز کا جادوجگا کر ملی نغموں سے سب کا خون گرمایا۔ پاکستان فیملیز کا کہنا تھا اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہم پاکستان سے دور رہ کر بھی پاکستانیوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی منا سکیں۔

کمیونٹی نے اتنا بہترین پروگرام کروانے پر پاکستانیز ان دبئی کی پوری ٹیم ردا ارسلان ، سید افتخار،مزمل شیخ ،فاہد شاہد ، سید عادل ، شارق ربانی ، ولید پرویز، نصر گل زمان ،ناصر بنگش اور ریجا عبید کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment