خواتین کی تنظیم ’’وائو‘‘ WOW نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی شارجہ میں منایا

ایونٹ کا انعقاد پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہوا جس میں خواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی

یادگار ایونٹ فرزانہ منصور نےترتیب دیا،سعدیہ طارق نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام خواتین کی تنظیم ’’وائو‘‘Wisdom of Women WOWنے کیا جوامارات میں خواتین کا سوشل پلیٹ فارم ہے۔

یہ ایونٹ فرزانہ منصور کی قیادت میں ترتیب دیا گیا تھا جس میں سعدیہ طارق نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے پروگرام میں مختلف شعبہ زندگی سے خواتین نے شرکت کی، خصوصی طور پر پروگرام میں ترتیب دی گئیں Activities میں حصہ لیا ۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار اور ڈائریکٹر فراز صدیقی نے جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔ خواتین نے ملی نغمے گائے۔ تقریب میں موجود مہمان خواتین نے روایتی لباس زیب تن کیا ۔

بہترین علاقائی لباس کا انعام خواتین میں عذرا نے جبکہ بچیوں کا مقابلہ انعم نے جیتا۔ انعامات برہان ٹیلر نگ کے اونر سفیان کی طرف سے دیے گئے۔ مہمان خواتین میں ثروت عبدا لرزاق، نائمہ لاشاری ،عائشہ منیرہانس، ماجدہ خانم، شہناز خانم، فاریحہ، یاسمین کنول، رفعت ، راشدہ، زبیدہ خانم ، رابعہ شامل تھیں۔

نائمہ اور رابعہ نے بہترین شاعری پر داد وتحسین وصول کی اور تقر یب میں موجود شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ متحد اور پرعزم رہنے کا بھی عہد کیا۔

Comments (0)
Add Comment