تقریب میں چکوال کے معززین اورامارات میں نیزہ بازی سے منسلک احباب نے شرکت کی
چکوال شہیدوں،غازیوں کا علاقہ اور قدیم ثقافت کا حامل ہے،چوہدری نثار چکرال
دبئی (طاہر منیر طاہر) ملک تصدق کی ثقافتی خدمات کے اعزاز اور یوم آزادی کی مناسبت سے چوہدری شیراز ہڈالہ نے عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چکوال کے معززین اور امارات میں نیزہ بازی سے منسلک احباب نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے چوہدری ندیم کرسال نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض چوہدری عبدالوہاب جکھڑنے انجام دیئے ۔
چوہدری شیراز ہڈالہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امارات میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کا اعلان کیا۔ محمد ثقلین مہرو نے آج چوہدری شیراز ہڈالہ کا دیار غیر میں چکوالیوں کو اکٹھا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ملک تصدق کی ثقافتی خدمات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ایک ایسے خطہ سے ہے جہاں ملک کی حفاظت کے لیے ہر گا ئوں قریہ میں شہید کی قبر موجود ہے جو کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں امارا ت کے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔ چوہدری نثار چکرال نے چکوال کی ثقافت پر روشنی ڈالی ور کہا کہ چکوال شہیدوں اور غازیوں کا علاقہ ہے وہاں قدیم ثقافت کا بھی امین ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں جانوروں کی مخصوص بیماری جس کی وجہ سے کراہ کے بیل آئے روز مر رہے ہیں تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
تقریب میں صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو،چوہدری نثار چکرال، حاجی رحمٰن کہوٹ سدوال، حاجی ناصر اوڈھروال، چوہدری تصور گجر بھون، چوہدری امجد گجر بھون، اویس کہوٹ سدوال، ملک تصدق ڈھاب، چوہدری ندیم کرسال، چوہدری مشتاق بہکڑی، چوہدری اشتیاق بہکڑی، چوہدری نعیم بہکڑی، چوہدری کوثر چک عمرا، چوہدری عاطف چک عمرا، چوہدری شانی چکرال، ملک عاطف منڈے، افضل نوابی سہگل آباد، چوہدری مظہر، حاجی اظہر، راجہ رضوان، چوہدری اظہر چک ملوک، حاجی جاوید ڈھکو، چوہدری بابر، چوہدری وقار، ملک عارف، نقاش حیدر، ڈاکٹر علی چک عمرا، چوہدری رمیض علی، چوہدری نثار اکبر پادشہان، راجہ عمران دھروگی، قاضی محمود تھوہا، ملک عُزیر موہڑہ، چوہدری صہیب موہڑہ، چوہدری حسن، چوہدری زین، چوہدری عبداللہ، چوہدری خرم، چوہدری بابر کونٹ، چوہدری شانی ، نعیم زرگر، سعید کِھچی، رؤف کِھچی، سلیم سندھی، چوہدری طیب بشیر بھلہ، چوہدری زبیر نثار مونا، سید مہتاب شاہ بھلہ، چوہدری نعیم نثار، چوہدری اسامہ فضل نمبردار، ملک وسیم، چوہدری قیصر عباس مونا، چوہدری عامر نمبردار مونا، چوہدری نیئر مونا، چوہدری محسن منظور مونا، چوہدری الفت مونا، چوہدری مطیع الحسن نمبردار مونا، چوہدری نقیب مونا، چوہدری ثاقب جاوید مونا، اویس مغل تھوہا،چوہدری وقاص جکھڑ ہڈالہ، چوہدری ثاقب جکھڑ ہڈالہ، چوہدری عثمان ڈھوک قادہ نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب رات گئے تک جاری رہی ،تمام شرکاء نے چوہدری شیراز ہڈالہ اور چوہدری عبدالوہاب جکھڑ کا بہترین تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔