ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر کی طرف سے راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں ٹورنٹو سی این ٹاور کے ریسٹورنٹ میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں راجہ پرویز اشرف کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ شفقت علی، راؤ محمد طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا، سجاد چوہدری نائب صدر پی پی پی ٹورنٹو، کونسل جنرل سفارت خانہ پاکستان یاسر بٹ اور وسیم اقبال چوہدری ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
راجہ پرویز اشرف کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے کینیڈا آئے ہوئے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی کینیڈا کے وفد سے بھی ملاقات کی اور وفد کو پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال سے آگاہ کیا۔
I hope he explain the torontonian new method of corruption & how to make share in corruption and how to put the money in Falowadawala, etc account