پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کےموقع پرپاکستان ایسو سی ایشن دبئی میں مشاعرہ کا انعقاد

مشاعرہ میں پاکستان،انڈیا اورامارات میں مقیم شعراء نے شرکت کی

شعراء کو بہترین پرفارمنس پر سپانسرز کی طرف سے حاجی محمد اقبال اور ڈاکٹر فیصل اکرام نے شیلڈز دیں

مشاعرہ تقریب کے انتظامات صائمہ نقوی،فرزانہ منصوراور تابش زیدی نے کئے

دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان ایسو سی ایشن دبئی میں جشن آزادی کےموقع پر ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک کے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

مشاعرہ تقریب کے انتظامات صائمہ نقوی، فرزانہ منصوراور تابش زیدی نے کئے، اس مشاعرہ میں کثیر تعداد میں فیملیز اور دیگرشائقین مشاعرہ نے شرکت کی اور مشاعرہ سے لطف اندوز ہوئے۔

مشاعرہ کی صدارت افتخار حسین عارف نے کی،دیگر شعراء میں ظہور السلام جاوید، خالد مسعود، ڈاکٹر عاصم واسطی، عباس تابش، علی زریون، شکیل جازب،عنبرین حسیب، حمیدہ شاہین، سید سروش آصف، عمار اقبال، جیوتی آزاد، ساگر ترپاٹھی، آلوک شریو استو نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔

تمام شعراء حضرات کو بہترین پرفارمنس پر سپانسرز کی طرف سے حاجی محمد اقبال، ڈاکٹر فیصل اکرام نے شیلڈز دیں اور انتظامیہ کی طرف سے تمام شعراء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مشاعرہ تقریب میں شبیر مرچنٹ، شہناز خانم، خواجہ عبدالوحید پال، عمران اسلم، شبانہ خانم، زبیدہ خانم، ابوبکر امتیاز، نعیم رسول، سجادہ خانم، میاں منیر ہانس، اسد خان کے علاوہ انڈین، پاکستانی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment