عمران خان بدترین سیلابی حالات میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں، راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)اس وقت پاکستان بدترین سیلابی صورت حال سے گزرر رہا ہے جبکہ پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ عمران خان بجائےاپنی حکومتوں کو سیلاب متاثرین کی امداد کا حکم دیں وہ اس بدترین حالات میں بھی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔

انہوں نے تمام حکومتوں کو اپنے جلسے کامیاب کرانے پر لگایا ہوا ہے اور جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں،مصیبت کی اس گھڑی میں عمران خان کی سیاست بازی ایک قابل مزمت عمل ہے۔

میں میڈیا سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں سیاسی پروگراموں کی بجائے سیلاب زدگان کو زیادہ کوریج دیں۔

Comments (0)
Add Comment