ایم ایم وویاج سےاب پی آئی اے ڈائریکٹ فلائٹ (چارٹرڈ فلائٹ) کی سستی ٹکٹس خریدی جاسکیں گی

پیرس(نمائندہ خصوصی)ایم ایم وویاج کے ڈائریکٹر نعیم چوہدری کو پی آئی اے ٹکٹنگ کا کنٹریکٹ مل گیا، ایم ایم وویاج سے اب پی آئی اے ڈائریکٹ فلائٹ (چارٹرڈ فلائٹ) کی سستی ٹکٹس خریدی جاسکیں گی۔

ایم ایم وویاج کے ڈائریکٹر نعیم چوہدری کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان کی جانب سے انکی ایجنسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹ دیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ پی آئی اے کی ٹکٹس براہ راست سیل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے انکی ایجنسی پی آئی اے آفس سے ٹکٹس خریدتی تھی مگر اب انکی ایجنسی ایم ایم وویاج ڈائریکٹ پی آئی اے پاکستان سے ٹکٹس خریدے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم وویاج پر اب پی آئی اے کی سستی ٹکٹس دستیاب ہونگی ، مختلف ائیرلائنز ایجنسیاں بھی پی آئی اے (چارٹرڈ فلائٹس) کی ٹکٹس خریدنے کیلئے رابطہ کرسکتی ہیں۔

واضح رہےکہ عمرہ و حج کی ادائیگی ہو یا پھر مقدس مقامات کی زیارتیں ایم ایم وویاج کی جانب سے کمیونٹی کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment