عمران خان کےنظریہ حقیقی آزادی کیلئے سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کرینگے،سوشل میڈیا ٹیم متحدہ عرب امارات

امارات میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں پر مشتمل میڈیا ٹیم کا قیام

یو اے ای کی تمام ریاستوں سے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی بھرپور شرکت

ہم امارات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پارٹی کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم متحدہ عرب امارات کا پہلا اجلاس دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا ٹیم کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا۔ آزادی ایک نعمت ہے جس کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی۔

پاکستان میں سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کرنا تمام پاکستانیوں پر فرض ہے اور ہر کسی کو اپنی بساط کے مطابق انسانی بنیادوں پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ تمام اسٹیٹ سے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی بیانیہ کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔

تقریب میں ممبر سوشل میڈیا سینٹرل ٹیم سید محمد عفان، سوشل میڈیا ہیڈ ضلع چکوال محمد ثقلین مہرو، سوشل میڈیا ہیڈ ضلع جہلم محمد فہیم بیگ، یوتھ راہنما سجاد حسین عباسی، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شیخ عاطف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو اے ای عزیزاللہ ملنگی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فجیرہ اسماعیل خان، سیکریٹری سوشل میڈیا ابو ظہبی حنا عباسی، ممبر کور کمیٹی ماہرہ خورشید، حمیرا ملک،سونیہ ملک، شہباز بدر، خرم ، وقاص احمد، ملک ادریس ایڈوکیٹ، ضیا الرحمان، شاہد، وقاص بنگش، امجد بنگش، عمر گل اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے یوم آزادی کی مناسبت سے مبارکباد دی، آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی روشن مستقبل کے لیے مل جل کر کوشش کرنے پر زور دیا۔

تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں امارات کے قوانین کی ہر صورت میں پابندی کرنی ہے اور کوئی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا۔

مزید کہا گیا کہ امارات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پارٹی کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور عمران خان کے حقیقی آزادی کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment