راجہ پرویز اشرف کے دورہ سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات بہتر ہوں گے،جاوید گجُر

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر جاوید گُجر کی سپیکر قومی اسمبلی پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات۔

پاکستانی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں گزشتہ ہفتے پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے کینیڈا آیا ہوا تھا۔ ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے اور پاکستانی سٹوڈنٹس ویزہ میں مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔

راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی کینیڈین ممبران پارلیمنٹ اور سینیٹر سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

جاوید گُجر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پارلیمانی وفود کے درمیان ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور اس سلسلے میں پاکستانی نژاد کینیڈین ممبران اسمبلی اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment