پاکستانی گلوکارامانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات،پاکستان میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا

اوٹاوا(تارکین وطن نیوز)پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔

امانت علی کو کینڈین پارلیمنٹ میں دعوت دی گئی تھی تاکہ کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاری کاموں پر تبادلہ خیالات کیا جاسکے۔

امانت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Ch86gErOZgW/?utm_source=ig_web_copy_link

امانت علی نے کچھ دن پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے ایک دعا ’بے کس پے کرم کیجیے‘ بھی پڑھی تھی۔

قبل ازیں، رواں ہفتے میں ہی جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے ’سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ‘ اور ’ریڈ کراس کینیڈا‘ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment