پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں مسلم کمرشل بینک، پاکستان قونصلیٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو فروغ دینے کیلئے تقریب

ایم سی بی (MCB) کے پاس وہ تمام ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں موجود ہیں جو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درکار ہیں،شعیب ممتاز، صدر ایم سی بی

تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ممبران، دبئی قونصلیٹ اسٹاف اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) ایم سی بی کی طرف سے بہترین پیشکش ہے

دوبئی (طاہر منیر طاہر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) مسلم کمرشل بینک (MCB) کی طرف سے بہترین پیشکش ہے جس سے ہر اوورسیز پاکستانی کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایم سی بی (MCB) کے پاس وہ تمام ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں موجود ہیں جو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درکار ہیں جبکہ ایم سی بی کا مستعد عملہ کسٹمرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود رہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ایم سی بی شعیب ممتازنے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں مسلم کمرشل بینک، پاکستان قونصلیٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو فروغ دینے کے لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وقاص محمود ہیڈ ریٹیل بینکنگ سروسز، عامر یوسف ڈویژنل ہیڈ روشن ڈیجیٹل، فضل مصطفی ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ریٹیل مصنوعات، عبداللہ لشکری محمد، امتیاز فیروز گوندل ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی، قونصلیٹ اسٹاف، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر، اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی اہمیت و افادیت کے بارے تفصیل سے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment