پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش

پی بی اے کی جانب سے ڈگھری کی یونین کونسل پبن میں سیلاب متاثرین کو راشن تقسیم کیا گیا

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن متاثرین کی بحالی تک مدد جاری رکھی گی،مہرمحمد سرورچیئرمین پی بی اے

سیئول(نمائندہ خصوصی)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کی جانب سے ڈگھری کی یونین کونسل پبن میں سیلاب متاثرین کو راشن تقسیم کیا گیا ،ابھی تک چارسو گھرانوں میں تقریباً1500 افراد کو ایک ماہ کا راشن پیکیج دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر چیئر مین پی بی اے ویلفیئر مہر محمد سرور کا کہنا تھا کہ مقامی این جی او ہمدرد تنظیم کے رضاکاروں نے راشن تقسیم کرنے میں اپنے خدمات انجام دیں جس کے لئے ہم ان تمام ٹیم کے مشکور ہیں،ٹیم ہیڈ مفتی عرفان کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں جنھوں نے ٹھیک مستحق لوگوں تک راشن پہنچانے میںپی بی اے کی مدد اور رہنمائی فرمائی ۔

دوسرے مرحلے میں پی بی اے کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کی تیاری جاری ہے جس میں دو ڈاکٹرز اور ہمدرد تنظیم کے رضاکاروں کی ٹیم اس سلسلے کے انتظامات کر رہی ہے، سیلاب متاثرین جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جس میں بخار، ملیریا ،ڈائیریا ،پیٹ کی بیماریوں کی ادویات ،بچوں کی بیماریوں کی ادویات دستیاب ہونگی ۔

مہر محمد سرور نے مزید کہا کہ انشاءاللہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن متاثرین کی بحالی تک مدد جاری رکھی گی۔ ہم نے کوریا میں آباد تمام کمیونٹیز کو اس میں مزید مدد کرنے کی اپیل کی ہے ،ہمیں مزید فنڈ درکار ہیں، تمام دوستوں سے مزید تعاون درکار ہے، آئیے ہم ملکر ان دکھی بے بس انسانوںکی مدد کریں اور یہ ہمارا فرض ہے۔

چیئر مین پی بی اے ویلفیئر مہر محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی بی اے متاثرین کی بحالی کے عمل میں اپنی کوشش جاری رکھی گی، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور دیگر تمام مخیر حضرات کے تعاون پر مشکور ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment