شریک ممالک میں متحدہ عرب امارات،پاکستان،مصر،عراق،یمن،بحرین،ایتھوپیا اور فلپائن شامل تھے
کلچرل شو میں پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کیلئے علاقائی لباس،مصنوعات اور خوبصورت انداز میں سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا
کھانوں میں روایتی بریانی،کھیر،سموسے اور جلیبی وغیرہ رکھی گئی
دوبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ کے واسط کلچرل سنٹر میں شارجہ گورنمنٹ کے سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 8 ملکی کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ان ممالک کے روایتی کھانوں اور ثقافت کو متعارف کروانا تھا ۔
ان ممالک میں متحدہ عرب امارات ،پاکستان ، مصر، عراق، یمن، بحرین ، ایتھوپیا اور فلپائن شامل تھے ، تمام ممالک نے اپنے ملکی روایتی کھانوں اور ثقافت کو بے حد خوبصورت انداز میں پیش کیا ، پاکستان کی نمائندگی ایچ اے ایونٹس کی جانب سے حافظ عبدالرؤف ، مسز زبیدہ اور مصطفیٰ دھانیر والا نے کی۔
پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کیلئے علاقائی لباس ، مصنوعات اور خوبصورت انداز میں سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا، کھانوں میں روایتی بریانی، کھیر ، سموسے اور جلیبی وغیرہ عوام الناس کیلئےرکھی گئی، جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور دل کھول کر پذیرائی کی، پاکستانی اسٹال کو ججز کی جانب سے بہترین اسٹال اور بہترین کھانوں اور ملکی ثقات کی بھر پور عکاسی پر پہلا انعام دیا گیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے حافظ عبدالرؤف نے شارجہ گورنمنٹ، پروگرام آرگنائزر اور تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا ،جنہوں نے روایتی علاقائی لباس میں شرکت کی اورملی نغمے گا کر دیار غیر میں پاکستان کا نام بلند کیا اور وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔