پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کی طرف سے چوہدری شاہد جمیل اور سینئر نائب صدر پی ایم ایل این آسٹریا محمد سہیل کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیہ کا اہتمام ٹورنٹو کینیڈا میں کیا گیا جس میں PML-N کینیڈا کے عہدیداروں نے شرکت کی

مسلم لیگ ن کے درمیان باہمی روابط بڑھانے اور مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا

دوبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کی طرف سے چوہدری شاہد جمیل اور محمد سہیل سینئر نائب صدر PML-N آسٹریا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ٹورنٹو میں کیا گیا۔

عشائیہ میں چوہدری سہیل وڑائچ صدر PML-N کینیڈا، کامران ملک سیکرٹری جنرل، اسد چوہدری، ناصر شاہ نائب صدر، طاہرنوازکمبوہ نائب صدر، اورعزین علی سیکرٹری اطلاعات PML-N کینیڈا کے علاوہ دیگر متعدد لیگی ارکان نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کے ارکان نے چوہدری شاہد جمیل اور محمد سہیل سینئر نائب صدر PML-N آسٹریا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔

عشائیہ تقریب کے دوران پاکستان میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت ملکی سیاسی حالات و موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی، جبکہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ممکنہ امداد کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی تنظیموں کے درمیان باہمی روابط بڑھانے اور مل کر کام کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment