پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے سنگین جانی و مالی نقصان پر فرانس میں ایک منٹ کی خاموشی

پیرس(تارکین وطن نیوز) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے سنگین جانی و مالی نقصان پر فرانس کے ’نورمینڈی چیئر فار پیس سمر سکول، یونیورسٹی آف کین‘ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

میڈیا کے مطابق سمر سکول میں موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے ایک سیشن میں مصدق سلطان اور احمد علی کی طرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایک ویڈیو رپورٹ پیش کی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرین ہونے والے چند پہلے ممالک میں سے ایک ہے جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

اس ویڈیو رپورٹ کے مطابق سمر سکول کے تمام شرکاءاور مقررین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

واضح رہے کہ سمر سکول میں 40مختلف ممالک سے طالب علم زیرتعلیم ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ، برازیل، چلی، بھارت، اٹلی، ارجنٹینا، دی کیریبین، کیمرون، آسٹریلیا و دیگر شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment