گوجرانوالہ(تارکین وطن نیوز)انگلینڈ سے گوجرانوالہ پہنچنے والی برطانوی شہریت کی حامل 14 سالہ لڑکی نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہوگئی۔
میڈیا کے مطابق واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں تھانہ صدر کے علاقے سے برٹش نیشنل 14 سالہ لڑکی ایمان اغوا کو کار سوار ملزمان نے اغوا کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ایمان چند روز قبل ہی انگلینڈ سے پاکستان کے صوبہ پنجاب آئی تھی، جسے اغوا کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔