سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقعہ پر سعودی قیادت اور عوام کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان سے جاری ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کو بارکباد پیش کی اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

دونوں ممالک اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مملکت کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!