شارجہ میں یواے ای کا 51واں نیشنل ڈے تزک و احتشام سے منایا گیا

0

نیشنل ڈے کا اہتمام مسلم لیگ ن امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا

عظیم الجثہ کیک کاٹا گیا،یواے ای کے حکمرانوں اورعوام کو مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا

تقریب میں سیاسی،سماجی رہنماؤں،صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

صحافیوں کو مثبت صحافتی خدمات انجام دینے پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

دبئی(طاہر منیر طاہر)یواے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کے موقع پرمسلم لیگ ن امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے شارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی علی الکتبی تھے، جبکہ تقریب میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں ،صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا میں پاکستان سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین، حاجی محمد یاسین، راجہ محمد سرفراز، راجہ ابوبکرآفندی، آزاد علی تبسم، خواجہ عبدالوحید پال، صغیر چوہدری، ملک شہزاد، حاجی محمد نواز، ڈاکٹر اکرم شہزاد، عزیز سائیں ،راجہ جمیل بنگیال، عبدالمجید مغل، شوکت بٹ، راجہ ظہیر احمد سملالوی، عامر منہاس، راجہ عابد حسین، خرم رشید، راؤ اکبر علی ساقی، عمر بلوچ، شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ایم این بروہی، فرزانہ کوثر، عائشہ، شیر اکبر آفریدی، ماجدہ خانم ، فرزانہ منصور، چوہدری بشیر احمد، اور رضوان جمبوسمیت پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیا ت موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کہا کہ امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھرہے اس ملک نے ہمیں بہت عزت دی ہے پاکستانی یہاں کے تمام قومی دن اسی طرح مناتے ہیں جس طرح پاکستان کے قومی دن اور تہوار منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہاں کے قوانین کی پاسداری کرنا چاہئے۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے کہا کہ آج یواے ای کا قومی دن منا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں یہاں ہمیں اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا ہے اور ہم مقامی افراد کی خوشیوں میں پوری طرح شریک ہوتے ہیں۔

حاجی محمد یاسین نے کہا کہ 51 سالوں میں امارات نے ثابت کیا کہ یہاں کے حکمران کاروبارکیلئے دنیا بھر سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا امارات کے قانون کی پاسداری ہم پر فرض ہے۔

تقریب میں صحافیوں معین صمدانی، سہیل خاور، حافظ عبدالروف، حافظ زاہد علی، رضاعابدی، رضوان چوہدری، اعجاز گوندل، ارشد انجم ،احمد قریشی، طارق ندیم ، رانا ارشد، نائمہ لاشاری، سعدیہ عباسی، اعجازکھوکھر، عمران یوسفزئی اور کاشان تمثیل ہاشمی کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کے تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!