دریچہ آرگنائزیشن کی طرف سے پنڈ ریسٹورینٹ میں مشاعرہ ومحفل موسیقی کا انعقاد

0

تقریب کا انعقاد دریچہ آرگنازیشن کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس لاہوری نے کیا

عطاالحق قاسمی اور شیخ محمد پرویزآف دبئی کی پروگرام میں خصوصی شرکت

نظامت کے فرائض انمول گوہرایڈووکیٹ نے بطریق احسن ادا کیے

دبئی (طاہر منیر طاہر) دریچہ آرگنائزیشن کی طرف سے پنڈ ریسٹورینٹ میں ایک محفل مشاعرہ و موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام دریچہ آرگنازیشن کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس لاہوری نے کیا تھا، صدارت کے فرائض سید شاہ رخ فخر نے ادا کیے جبکہ خصوصی آمد عطاالحق قاسمی اور شیخ محمد پرویزآف دبئی کی تھی۔

مہمان خاص علی اصغر عباس تھے، مہمان اعزازی ابرار ندیم، ڈائریکٹر آف میوزیم لاہور خالد محمود، پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور اور عزیر احمد تھے، ادریس لاہوری کے تمام احباب شامل تھے جنھوں نے تقریبا ًچھیالیس سال بعد ادریس لاہوری سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

اسی خوشی میں دریچہ کی طرف سے اس پروقار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے پہلے دور میں تلاوت قرآن پاک حمد و نعت کے بعد احباب گرامی سے حالات زندگی بحوالہ اسلامیہ ہا ئی سکول گفتگو ہو ئی تمام احباب نے ادریس لاہوری سے اپنی اپنی یادیں تازہ کیں اور ادریس لاہوری نے بڑے پرتپاک طریقے سے ان کا تعارف کروایا۔

نظامت کے فرائض انمول گوہرایڈووکیٹ ہائ کورٹ نے ادا کیے- تقریب کے دوسرے دور میں محفل مشاعرہ منعقد ہوئ جس میں مایہ ناز شعرا کرام نورین شاکر، ابرار ندیم، کوثرجمال چیمہ، عمران رشید یاور، ادریس لاہوری، انمول گوہر اور عزیر احمد نے اپنا اپنا کلام سنایا۔

تیسرے دور میں محفل موسیقی ہو ئی جس میں تقریب کے صدر صوفی شاعر سید شاہ رخ فخر نے اور مشہور گائیک عنایت حسین عابد نے عارفانہ کلام اور غزل گائیکی سے محفل کی رونق میں چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے تیسرے دور میں ادریس لاہوری کی جانب سے معزز مہمان احباب گرامی کو کتب اور ایوارڈ سے نوازا گیا ،تقریب میں تقریبا ًساٹھ لوگوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!