پاک فیڈریشن سپین کا ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی مہم کا آغاز

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)پاک فیڈریشن سپین کی ایگزیکٹو باڈی کے ہنگامی اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ اس خاص مقصد کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے اور اس امدادی مہم کیلئے فنڈ اکٹھا کیا جائے گا۔

اس فنڈ کی ابتدا پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر ،راجہ بابر ناصر ،راجہ شفیق کیانی ،مظہر حسین راجہ ،شفیق تبسم ، شہباز کٹھانہ ،شہزاد اکبر وڑائچ اور عاطف منیر نے کی ہے اور باقی بھی جو احباب عطیہ دینا چاہئیں تو پاک فیڈریشن کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا کر لسٹ میں نام درج کر وا سکتے ہیں۔

اس فنڈ سے متاثرین کیلئے وہ سامان خرید کر بھیجا جائے گا جو ترکی ایمبیسی کی لسٹ میں درج ہے ۔

فنڈز کے لئے پاک فیڈریشن سپین کا اکاؤنٹ مندرجہ ذیل ہے۔
ES8121003069612200207267

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!