جنرل عید الشلوی کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ،دہشتگردی کیخلاف اتحاد کی کوششوں کو سراہا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل جی سی سی کی مشترکہ فوج کے کمانڈر جنرل عید الشلوی نے اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا وفد کے ہمراہ دورہ کرنے والے جی سی سی ممالک کی مشترکہ فوج کے کمانڈر عید الشلوی کو بریفنگ دیتے ہوئے قائمقام سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی نے بتایا کہ دہشت گردی کے انسداد کے سلسلے میں اسلامی فوجی عسکری اتحاد کی کاوشوں سے متعارف کرایا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ اسلامی اتحاد فکری، ابلاغی دہشت گردانہ رجحانات اورانتہا پسندانہ افکار سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کررہا ہے اور دہشت گردی کی فنڈنگ سے نمٹنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

اسلامی عسکری اتحاد نے توجہ دلائی کہ ہماری جانب سے اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر جو کچھ کیا جارہا ہے وہ باعث فخر ہے۔

المغیدی نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد ایک جامع نظام کے تحت کام کررہا ہے رکن ملکوں کے درمیان تعاون بڑھا کر ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جی سی سی کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جامع مشن کے حوالے سے اسلامی عسکری اتحاد کی خدمات پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!