اسپین: پاکستان نژاد بلال راجہ کیلئے پہلے آفیشل پاکستانی روڈ سیفٹی پروفیسر اور ٹرینر کا اعزاز

0

بارسلونا (ویب ڈیسک) پاکستان نژاد بلال راجہ نے پہلے آفیشل پاکستانی روڈ سیفٹی پروفیسر اور ٹرینر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اسپین کے شہر ’’ ژارا غوثا‘‘ میں منعقدہ کانووکیشن میں انہیں ڈگری دی گئی ۔ یہ اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

بلال راجہ نے اس بڑے سیکٹر میں داخل ہونے کی پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی ونڈو بریک کی ہے۔ یہ ایک طویل پروسیس ہے جس کیلئے سائیکالوجی، مکینکل، ایڈمنسٹریشن، ٹریفک لاء، روڈ سیفٹی اور یورپین قوانین سمیت مختلف مضامین اور فنی ٹریننگ کے 14امتحانات دینے پڑتے ہیں اور ہر امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔

ہزاروں ہسپانوی لوگوں نے اس مقابلے کے امتحان میں حصہ لیا تھا جب کہ کل 150کے قریب کامیاب ہوئے جب کہ ’’صوبہ کاتالونیا‘‘سے صرف 16لوگوں نے کامیابی حاصل کی۔ بلال راجہ کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں ’’سرسال‘‘ سے ہے اور 2015میں انہوں نے فیملی کے ساتھ اسپین میں رہائش اختیار کی اور بہت مختصر وقت میں یہ کامیابی حاصل کر کے وطن عزیز پاکستان اور اسپین کا نام دنیا میں بلند کیا ۔

بلال راجہ کے اساتذہ کرام نے بتایا کہ یہ بہت ذہین اور ماہر روڈ سیفٹی پروفیسر بن کر ابھرےہیں جس کے پاس ہر بات کا جواب ہوتا ہے۔ ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پچھلے 25سال میں یہ پہلا ایشین ہے جو اتنے کڑے امتحانات عبور کر کے ہمارے پاس فائنل ٹریننگ کے لیے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!