چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی قومی اولمپک اور کھیلوں کی کمیٹی کی جانب سے اولمپک مجسمہ "کراسنگ دا سیم بوٹ” کی روانگی کی تقریب
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی قومی اولمپک اور کھیلوں کی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر شنگھائی میں اولمپک مجسمے "کراسنگ دا سیم بوٹ” کی روانگی کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔
چائنا میڈیا گروپ کے ایڈوٹوریل بورڈ کے رکن شوئی جی جون نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور یہ سال پیرس اولمپکس کا سال بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اولمپک گیمز کی کوریج کے لئے 2،000 سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک ٹیم بھیج رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم جی فرانس کی قومی اولمپک اور اسپورٹس کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ پیرس اولمپکس کو چین اور فرانس کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور لوگوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے طور پر استعمال کیا جاسکے ۔
مذکورہ مجسمے کو پیرس اولمپکس سے قبل بزریعہ چین یورپ ٹرین ایک ماہ سے زائد عرصے کی مدت میں شنگھائی سے فرانس لے جایا جائے گا اور اسے پیرس میں رکھا جائے گا ۔