ہم آہنگی کا راستہ: چین میں ننھے ابابیل کے سات گھنٹے

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) 17 جون2024ء, بیجنگ میں ابابیل کے ایک گروپ نے اپنی زندگی کا ایک سنسنی خیز دن گزارا۔ طویل سفر طے کر کے ابابیل نے افزائش کے لیے بیجنگ میں دریائے یونگ ڈنگ کے کنارے ایک چٹان کا انتخاب کیا ۔ صبح سویرے، جب بہت سے ننھے ابابیل کھانے کے لیے گھونسلے میں اپنے والدین کا انتظار کر رہے تھے،تو اچانک ایک بہت بڑی کھدائی کرنے والی مشین گرجتی ہوئی یہاں پہنچی۔ پچھلے سال یہاں شدید بارش اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کنارے پر آباد لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے یہاں سیلاب سے بچاو کا تعمیراتی منصوبہ جاری ہے ۔ تعمیراتی منصوبے کے جاری رہنے کی صورت میں ابابیل کا یہ ٹھکانہ تباہ ہوجائے گا۔

یہاں رہائش پذیر ابابیل کا نام بینک سوالو ہے ،جو اہم ماحولیاتی، سائنسی اور معاشرتی اقدار رکھتے ہیں اور یہ محفوظ جانداروں کی فہرست میں شامل ہے. چند سال قبل بیجنگ میں پرندوں کے شوقین افراد نے یہ رہائش گاہ دریافت کی تھی اور چٹان پر سینکڑوں گھنے گھونسلے موجود ہیں جو کہ کافی شاندار نظارہ ہے۔یہ بیجنگ میں اب تک پائی جانے والی بینک سوالو کی سب سے بڑی رہائش گاہ ہے۔ یہ پرندوں کے شوقین افراد کے لئے ایک مقدس جگہ بن چکی ہے۔صبح 9 بجے، پرندوں کے ایک شوقین شخص نے کھدائی کرنے والی مشین دیکھی۔ انہوں نے دیگر شوقین افراد کے ساتھ فوراً "12345” ہاٹ لائن، سوشل نیٹ ورکس، نیوز میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اس مسئلے کی اطلاع دی۔ 11 بجے ایک رضاکار وہاں پہنچا اور انہوں نے دیکھا کہ آبی امور، باغات، تعمیراتی یونٹس اور لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کا عملہ بھی مقام پر پہنچ گیا ہے۔ دو پہر 12 بجے تعمیراتی کام روک دیا گیا اور تعمیراتی ٹیم نے اس جگہ کو خالی کرا لیا۔

اڑھائی بجے آبی امور، باغات، مقامی حکومتوں ، تعمیراتی یونٹس اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے تپتی دھوپ میں گھونسلوں کے قریب ایک میٹنگ کی۔ چار بجے اجلاس میں تعمیراتی منصوبے پر نظر ثانی اوربینک سوالوکے طویل مدتی تحفظ کا مطالعہ کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔صرف سات گھنٹوں میں درجنوں ننھے ابابیل اس سنسنی خیز آفت سے بچ گئے۔یہ چینی عوام اور حکومت کے تعاون سے نچلی سطح پر گورننس کی مسلسل بہتری کی ایک اور روشن مثال ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

چینی جدیدکاری کا جوہر لوگوں کی جدیدکاری ہے: یہ لوگوں کی ترقی سے مزید ثمرات حاصل کرنے کی جدیدکاری ہے، اور انسان کی خود اپنی ترقی کی جدیدکاری بھی ہے. چین کے ماحولیاتی تحفظ کی مسلسل ترقی کے ساتھ ، عوام خوبصورت ماحولیات سے سامنے آنے والے فوائد کو بھی بہتر انداز میں محسوس کرسکتے ہیں: صاف پانی اور سرسبز پہاڑ نہ صرف انمول اثاثہ ہیں، بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت بھی لاتے ہیں۔ سو لوگ ماحولیاتی بہبود سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کی بھی ایک اہم قوت بن گئے ہیں۔ ابابیل کے بچاو کے سات گھنٹوں کے دوران ،پرندوں کو درپیش مسائل کی اطلاع فوراً متعلقہ محکمے کو دینے سے لے کر جانداروں کے تحفظ میں ماہرین کی مشاورت اور شمولیت تک ، ہم نے دیکھا کہ چینی جدیدکاری کی مسلسل ترقی کے ساتھ شہریوں کے گورننس میں حصہ لینے کے شعور اور صلاحیت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔شہریوں کے گورننس میں شرکت کے جوش کی ایک اہم وجہ ان کی رائے کو بروقت فیڈبیک ملنا اور سنجیدگی سے لیا جانا ہے۔

پرندوں کو درپیش مشکلات کی اطلاع دینے سے سرکاری عملے کے جائے وقوعہ پہنچنے تک صرف 2 گھنٹے کا وقت لگا۔ ان میں سے "12345” ہاٹ لائن کا اہم کردار ہے۔ "12345” سرکاری خدمات کی ہاٹ لائن مقامی حکومتوں کی طرف سے قائم کی گئی ہے ۔ ٹیکس و محصولات، میڈیکل یا ایجوکیشن جیسے اہم انتظامی امور سے لے کر ایک سڑک پر بھیڑ بھاڑ کے چھوٹے موٹے مسائل تک ،ہر شعبے میں ہر امور پر ہرتجویز کے لیے لوگ اس ہاٹ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔کال ملنے کے بعد سرکاری سروس ڈپارٹمنٹ فوری تحقیقات کرے گا اور فعال طور پر اس مسئلے کو حل کرےگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شروع میں 12345 ہاٹ لائن چین کے تمام شہروں میں دستیاب نہیں تھی۔پہلے کچھ علاقوں میں اس سروس کی آزمائش کی گئی اور پھر کامیابی کے بعد اسے پورے ملک میں متعارف کرایا گیا۔اب یہ سرکاری خدمات کو بہتر بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

ہاٹ لائن کے علاوہ ، میئر کے میل باکس ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا وغیرہ بھی لوگوں اور حکومتوں کے روابط کے اہم ذرائع ہیں ۔حقائق اور وقت کی پیروی کی بنیاد پر انتظامی نظام،کثیر چینلز اور تیزرفتار ردعمل کا مواصلاتی میکانزم انتظامی صلاحیت کی جدیدکاری میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ان 7 گھنٹوں میں، دلوں کو چھولینے والا ایک قابل ذکر واقعہ سامنے آیا ہے۔تعمیراتی کام کی معطلی سے لے کر تعمیراتی منصوبے میں ترمیم تک، پرندوں کے شوقین افراد،تعمیراتی کارکنوں، انجینئرنگ یونٹس اور سرکاری محکموں کے مابین تمام مواصلاتی روابط بہت ہموار رہے۔اس میں کوئی تضاد نہیں ملا ہے. واضح ہے کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی رہنمائی میں ، انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ ترقی چین کی عوامی امنگ بن چکی ہے۔ عوامی امنگ ،لوگوں کی فعال شرکت اور موثر مواصلاتی چینلز مل کر ملک کے انتظامی نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے کے لئے اہم قوت بن جائیں گے اور چینی معاشرے کی زیادہ پائیدار ترقی کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!