چین کے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں 4 ہزار کلومیٹر کا اضافہ متوقع

0

چین میں توانائی کی فراہمی اور ضمانت کی صلاحیت کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے، رپورٹ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں تیل اور قدرتی گیس کی پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کی تعمیر میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ 2023 میں چین میں طویل فاصلے کی قدرتی گیس پائپ لائنوں کی کل لمبائی 124,000 کلومیٹر تک جا پہنچی، جوسال 2022 کے مقابلے میں 4،000 کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہے، اور توقع ہے کہ اس سال مزید 4،000 کلومیٹر سے زائد پائپ لائنوں کا اضافہ ہو گا۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں توانائی کی فراہمی اور ضمانت کی صلاحیت کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ چین کی سب سے طویل اور وسیع ترین قدرتی گیس پائپ لائن ، ویسٹ ایسٹ گیس پائپ لائن سسٹم ، اپنے آپریشن میں آنے کے بعد سے ملک کو 960 بلین مکعب میٹر سے زیادہ گیس فراہم کرچکی ہے۔

حالیہ برسوں میں، پرل ریور ڈیلٹا کے علاقے میں قدرتی گیس کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔گیس کی سالانہ کھپت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں اوسطاً روزانہ گیس کی کھپت تقریباً 50 ملین مکعب میٹر ہے. اس وقت چین میں قدرتی گیس کے قومی نیٹ ورک کی روزانہ گیس کی فراہمی کی صلاحیت 1 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین کے قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی بنیادی پائپ لائن کیپسٹی 2020 میں 223 ارب مکعب میٹر سے بڑھ کر 2023 میں 329 ارب مکعب میٹر ہوگئی ہے جو 48 فیصد اضافہ ہے۔ چین کے قومی محکمہ توانائی کی جانب سے جاری کردہ "چائنا نیچرل گیس ڈویلپمنٹ رپورٹ (2024)” کے مطابق ، چین کے قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی آئی ہے اور گیس ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

قومی نیٹ ورک کی بدولت باہمی رابطے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ، چین کا قدرتی گیس کی فراہمی کا نظام مارکیٹ اور صارفین کی ضروریات کے لئے زیادہ لچکدار انداز میں کام کر سکتا ہے. 2023 میں چین کی گیس ذخیرہ کرنے کی نئی صلاحیت 7.6 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی اور ملک میں ایل این جی وصول کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریباً 120 ملین ٹن سالانہ پر مستحکم ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!