ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے دوستوں کی کراچی میں سالانہ ملاقات

0

ملاقات کا اہتمام میزبان بہروزعلی خان نے کیا تھا

سالانہ ملاقات میں عطاء الرحمٰن،محمد صالحین،محمود خان،مصباح صاحب اور شیخ محمد پرویز کی شرکت

محمد یوسف نے دبئی سے اور سردار عالم نے کینیڈا سے فون پر رابطہ کیا اور دوستوں سے گپ شپ کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) حسب سابق ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے دوستوں کی کراچی میں سالانہ ملاقات ہوئی ، جس کا اہتمام میزبان بہروز علی خان نے کیا تھا،سالانہ ملاقات میں عطاء الرحمٰن،محمد صالحین،محمود خان،مصباح صاحب اور شیخ محمد پرویز نے لاہور سے خصوصی طور پر شرکت کی۔

میزبان بہروز علی خان کے پرانے دوستوں نے سب سے پہلے بہروز علی خان کو ان کی صحت یابی اور بزنس کی 40ویں اینیورسری کی مبارکباد دی، بہروز علی خان 1984 یعنی 40 سال پہلےدبئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان میں ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے منسلک ہوگئے،آپ نے 40 سال کی کامیابیوں اور 40ویں اینیورسری پر ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے دوستوں کو لنچ کی دعوت پر مدعو کیا جس میں گروپ کے عطاء الرحمن،محمد صالحین،محمود خان، بہروز علی خان،مصباح صاحب اور شیخ محمد پرویز نے شرکت کی۔

فرینڈز گروپ کے چیئرمین محمد یوسف نے دبئی سے اور سردار عالم نے کینیڈا سے فون پر رابطہ کیا اور بہروز علی خان کو مبارکباد دی اور تمام پرانے دوستوں سے گفتگو کی، اس موقع پر تمام دوست خوش گپیوں اور ماضی کی یادوں میں مصروف رہے۔

ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے سینکڑوں دوست 40 ، 50 سال سے دوستی کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

حالیہ محفل کئی گھنٹوں پر محیط تھی، میزبان بہروز علی خا ن نے دلفریب اور ذائقوں سے بھرپور کراچی شہرکے مشہور کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی اور سب دوستوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!